کسی پارلیمانی وفد کو بیرون ملک نہیں بھیجا جارہا، ترجمان قومی اسمبلی

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی پلاٹینم جوبلی منانے کی منظوری دی ہے اور اس حوالے سے پارلیمانی دوستی گروپس تشکیل دیے گئے۔

ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے 10 اگست 2022 کو پاکستان کی قومی اسمبلی کی پلاٹینم جوبلی منانے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے الزام لگایا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی وفود کو بیرون ملک بھیجنے کے معاملے کو میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

نیول چیف کی سعودی عرب کے عسکری حکام سے اہم ملاقات

گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے لیے او آئی سی کردار ادا کرے

قومی اسمبلی کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قومی اسمبلی رواں برس  10 اگست کو 75 برس مکمل ہونے پر پلاٹینم جوبلی منائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے اسی حوالے سے پارلیمانی دوستی گروپس کے پلیٹ فارم کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے اقدامات  کئے ہیں۔ اسی جذبے کے تحت مختلف پارلیمانی وفود نے دوست ممالک کے پارلیمانی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ مزید وفود مختلف مقامات پر جاکر موجودہ تعلقات کو مضبوط بنائی  گےاور دوروں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعے تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ باہمی تعاون کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی نہ صرف بیرون ممالک میں وفود بھیجے گی بلکہ رواں سال کے دوران مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کی میزبانی بھی کرے گی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق  پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس پاکستان کی آزادی سے ایک ہفتہ قبل 10 اگست 1947 کو منعقد ہوا تھا۔اس سلسلے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے متعدد اقدامات کی منظوری دی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی پلاٹینم جوبلی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر خصوصی لوگو ڈیزائن کرنے سمیت متعدد اقدامات کی منظوری بھی دی۔  اس موقع پر یادگاری سکہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا جبکہ 10 اگست سے شروع ہونے والے پارلیمانی سال میں مختلف تقریبات کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر