چھ سال بعد صدر نے لاہور میں  ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کردیا

12 مارچ تک جاری رہے گا اس دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے

لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ روز شو کا افتتاح کیا ، تین روزہ میگا ایونٹ 12 مارچ تک جاری رہے گا، چھ سال بعد منعقد ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو سماجی و ثقافتی پروگرام ہے جس کی آغاز  سے ہی پنجاب کو میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کے فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،عسکری قیادت ، صوبائی وزرا میاں محمود الرشید اور سردار حسنین بہادر دریشک و دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پارلیمنٹ حملہ کیس: صدر عارف علوی عدالت میں پیش، استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پہلی مکمل میراتھن ریس میں صدر عارف علوی کی شرکت

چھ سال بعد منعقد ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو معاشرے کے مختلف طبقوں اور پاکستان کے تمام صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر کے کچھ حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان قومی اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا شاندار اظہار ہے جس کی میزبانی کا عزاز آغاز سے ہی پنجاب کے پاس رہا ہے ۔

اس شو کی بحالی پنجاب حکومت کے زراعت، لائیو سٹاک، کھیلوں، صنعتوں، دستکاری اور ثقافت وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے تیز تر اقدامات میں شامل ہے ۔ اس شو میں  گھوڑوں اور اونٹوں کا رقص، ٹینٹ پیگنگ، جانوروں کے مقابلے، گھڑ سواری، جمپنگ، ملٹری پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل پر ایکروبیٹک سٹنٹ، گرے ہائونڈز ریس، چھاتہ برداروں کا فری فال ، مویشیوں کی نمائش اورصوبائی کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ بھی  مظاہرہ کیا جائے گا ۔

پاک فوج کے تعاون سے صوبائی حکومت کے زیرسرپرستی منعقد  ہونے والا نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو گذشتہ روز سے باقاعدہ شروع ہوا ہے جو 12 مارچ تک جاری رہے گا اس دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر