محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی صفائی کے لیے عملہ تعینات کردیا
ترجمان پاکستان ریلو ے کا کہنا ہے ابتدائی طور پر اس مقصد کے لیے راولپنڈی ، لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
محکمہ ریلوے نے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی صفائی کے لئے خصوصی عملہ تعینات کر دیا گیا،یہ عملہ مسافروں کی شکایات کے حل کے لیے بھی اقدامات کرے گا جبکہ بغیرٹکٹ سفرکرنے والوں کے خلاف ایکشن کے لیے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے ایڈوائزری اینڈکنسلٹنسی سروسز کو ایک معاہدے کے تحت ریلوے مانیٹر نگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ریٹیل سیکٹر ملکی جی ڈی پی میں 18 فیصد حصہ ڈالتا ہے، عبدالرزاق داؤد
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 43 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ منظور کرلیا
پراکس کے ایگز یکٹوڈائر یکٹر کی ہدایات کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان کے اہم ریلوے اسٹیشن راولپنڈی ، لاہور اور کراچی سے چلنے والی تمام گاڑیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے ۔
اس حوالے سے دن رات تمام ٹرینوں کی نگرانی اور تجاویز اکٹھی کی جارہی ہیں ۔ جبکہ پراکس نے تمام ٹرینوں میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے اور شکایات کے ازالے کے لئے ریلوے واشنگ لائن راولپنڈی ۔لاہور اور کراچی میں اپنا نمائند تعینات کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پراکس ابتدائی طور پر اپنی تمام تر توجہ مسافروں کی سہولیات کی طرف دے رہی ہے جس میں صفائی ستھرائی ، واش رومز ، سفر کے دوران پانی کھانے کی فراہمی اور دیگر سہولیات شامل ہیں ۔
سروس کی بہتری کے لیے مسافروں کی رائے لی جارہی ہے اور ریلوے اسٹاف کے تعاون سے مسافروں کو بروقت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔