پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر اسپیشل بچوں کی شاندار پرفارمنس

"وسدا رہوے پنجاب" کے موقع پر ننھے منے متاثرہ سماعت بچوں نے ڈھول کی تھاپ اور شہنائی پر جھومر اور لڈی پیش کی.

پنجاب کلچر ڈے پر گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن مڈل اسکول کمالیہ میں بھی پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے شاندار رنگا رنگ "وسدا رھوے پنجاب” دیہاڑ منایا گیا۔

اس موقع پر اساتذہ کرام، معاون اراکین اور متاثرہ سماعت بچوں اور بچیوں نے پنجابی ثقافتی ملبوسات میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں سے دیکھنے لوگوں کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اے ڈی سی پاکپتن

ہارس اینڈ کیٹل شو کے اشتہارات انگریزی میں شائع کرنے  پر شہباز گل برہم

"وسدا رہوے پنجاب” کے موقع پر ننھے منے متاثرہ سماعت بچوں نے ڈھول کی تھاپ اور شہنائی پر جھومر اور لڈی پیش کی.

بچوں نے ہیر رانجھا، گھریلو مصروفیات، ملن، مہندی، کھنکتی چوڑیوں کا پہناوا، شادی بیاہ، پنجابی روایتی کھانوں پر سلیقہ شعاری، چھوٹوں سے پیار بڑوں کا احترام، چاٹی کی لسی، پنجابی بیٹھک اور دلچسپ امور پر قابل ستائش پرفارمنس پیش کی۔

بچیوں کی چاٹی دوڑ، شٹاپو، کیکلی، کوکلا چھپاکی، جبکہ بچوں کے پٹھو گرم، کبڈی سمیت مختلف دلچسپ مقابلے کروائے گئے۔

گھریلو استعمال کے پنجابی ثقافتی برتن اور اشیاء شیشوں والے پنکھے، منقش چاٹیاں، گھڑے اور دیگر اشیاء کی معلوماتی نمائش بھی کی گئی اس اھم ثقافتی دن کو شایان شان منانے پر شرکاء نے دل کھول کر بچوں کو داد دی۔

متعلقہ تحاریر