آٹھ ماہ میں سوا 6 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2021 سے فروری 2022 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 117 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصںوعات اور خام تیل کے درآمدی بل میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2021 سے فروری 2022 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 117 فیصد اضافے سے 6 ارب 25 کروڑ ڈالر رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
روپے کے مقابلے میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
انٹربینک میں ڈالر 178.98 روپے پر بند، اسٹاک مارکیٹ میں 286 پوائنٹس گرگئی
گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران پیٹرلیم مصنوعات کی درآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
آٹھ مہینوں کے دوران خام تیل کی درآمدات 80 اضافے سے 3 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ ایل این جی درآمدات 105 فیصد اضافے سے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
اس طرح جولائی سے فروری کے دوران پیٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی مجموعی درآمدات 101 فیصد اضافے سے 12 ارب 94 کروڑ ڈالر رہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان کے آئل درآمدات کے بل میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے سبب روپیہ بھی دباو کا شکار ہے اور پچھلے 8 ماہ کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 13.7 فیصد بڑھ چکی ہے۔









