عمران خان مسخروں جیسی حرکتیں کرنے لگے ہیں، خورشید شاہ

سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ریس کا میدان لگ چکا ہے وہ بھی گھوڑے پر بیٹھا ہے ہم بھی بیٹھے ہیں اب بعد کی باتیں بعد میں ہونگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے ناکام ترین وزیراعظم ہیں جس نے پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر ختم کر کے رکھ دی ہے۔ کرسی چھین جانے کہ خوف اور گھبراہٹ میں گالیاں دینا شروع کردیں ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مسخروں جیسی حرکتیں کرنے کہ ساتھ ملک میں مارشل لاء چاہتے ہیں۔ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں مگر ہم ان کی یہ کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے بغیر قومی حکومت تشکیل دی جائے، شہباز شریف

کیا مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے حمزہ شہباز کو میراثی کا بیٹا کہہ دیا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم خانہ جنگی کی طرف نہیں جارہے ہیں ہم تو نظر انداز کررہے ہیں مگر عمران خان خانہ جنگی چاہتا ہے عدم اعتماد پر ووٹنگ ہورہی ہے اس سے ایک دن پہلے لوگ اکٹھے کرکے خوف پھیلانے کی وجہ کیاہے اگر وہ خانہ جنگی کی طرف جارہاہے تو ہم اپنے کارکنوں کو خانہ جنگی روکنے کے لیے بلا رہے ہیں۔

 خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو ملک می انارکی پھیلے گی کوئی اندھیر نگری چوپٹ راج نہیں ہے دنیا دیکھ رہی ہے عمران خان تو پارلیمنٹ پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کرے گا مگر جب کوئی آئین کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آئے گا چاہے وہ خورشید شاہ ہو یا اسمبلی کا اسپیکر

رہنما پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس بھی باہر آئے گا اور لوگوں کو پتہ چلے گا کہ یہ تو چندے کے پیسے بھی کھاگیا ہے۔  پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں اتفاق رائے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں نہ تو کوئی آخری دوست ہوتا ہے اور نہ ہی آخری دشمن

سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ریس کا میدان لگ چکا ہے وہ بھی گھوڑے پر بیٹھا ہے ہم بھی بیٹھے ہیں اب بعد کی باتیں بعد میں ہونگی۔

متعلقہ تحاریر