رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں6.1کا اضافہ ریکارڈ

جولائی سے فروری 2022 کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 6.1فیصد اضافے سے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر رہی

معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر آئی ہے۔رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد  و شمار کے مطابق  جولائی سے فروری 2022 کے دوران  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 6 اعشاریہ 1 فیصد اضافے سے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر رہی ۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود

تحریک انصاف کے دور حکومت کی بڑی معاشی کامیابیاں(قسط اول )

اعداد و شمار کے مطابق 8 ماہ کے دوران بیرون سرمایہ کاروں نے 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے ، جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہی 8 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے تھے ۔

آٹھ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 90 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز بھی خریدے ۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کُل بیرونی سرمایا کاری کا حجم 4 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا جوکہ مالی سال 2020 میں 2 ارب ڈالر تک محدود تھا ۔

متعلقہ تحاریر