گلوکار علی ظفر کا نیا ترانہ ‘اللہ و اکبر’ سرکاری سطح پر لانچ

گلوکار علی ظفر کا گایا ہوا ترانہ 'اللہ و اکبر' ، 1974 کے او آئی سی سربراہی اجلاس کے سرکاری ترانے کا "ری میک" آج 48ویں وزرائے خارجہ کانفرنس سے قبل لانچ کیا گیا ہے۔

گلوکار علی ظفر کا گایا ہوا ترانہ ‘اللہ و اکبر’ 48ویں وزرائے خارجہ کانفرنس سے قبل لانچ کردیا گیا۔ ‘اللہ و اکبر’ اس ترانے کا ری میک ہے جو 1974 کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر لانچ کیا گیا تھا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے تیار کردہ گانے کو پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے۔ 1974 میں ریلیز ہونے والے ترانے کو گلوکار مہدی ظہیر نے گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کا نوٹس لے لیا

اعظم خان کی عالمی بینک میں تعیناتی،سلیم صافی آدھا سچ چھپاگئے

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا سرکاری ترانہ آج دوبارہ لانچ کیا جارہا ہے۔ ترانے کی لانچنگ تقریب  تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔

ترانے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے 48ویں اجلاس کے موقع پر لانچ کیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ "ترانے کی تھیم یہ ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو۔”

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی بہت ترقی کر گئی ہے ، ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی گئی ہے۔ گانا جمیل الدین عالی نے لکھا ہے۔

او آئی سی وزارئے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے ترانے میں پرانے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں بڑی تعداد میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ تشریف لائیں گے۔ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کو بہت سے مسائل درپیش ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کی وجہ سے او آئی سی کا جنم ہوا تھا۔ مسلم امہ کو اس وقت بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ او آئی سی اجلاس میں 100 سے زیادہ قرار دادیں پیش کریں گے۔

متعلقہ تحاریر