گلوکار شہزاد رائے نے اپنے بچپن کی خواہش مداحوں سے شیئر کردی
سماجی رہنما کا کہنا ہے انہیں بھوت سے زیادہ اسکول جانے سے ڈر لگتا تھا۔
پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے اپنی بچپن کی یادوں کو کھنگالتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بچپن میں بھوت سے زیادہ اسکول سے ڈر لگتا تھا۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے لکھا ہے کہ "بچپن میں جب میں بستر پر لیٹنے جاتا تھا تو مجھے بھوت سے بہت ڈر لگتا تھا۔”
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ارمینہ خان اور نادیہ حسین نے مذہبی رواداری کی مثال قائم کردی
پولینڈ کی کیرولینا بیلاوسکی دنیا کی حسین ترین خاتون قرار
انہوں نےمزید لکھا ہے کہ "میں ہمیشہ دعا کیا کرتا تھا کہ بھوت مجھے کھا جائے تاکہ اگلے دن مجھے اسکول نہ جانا پڑے۔”
View this post on Instagram
گلوکار شہزاد رائے نے لکھا ہے کہ "کیونکہ میں بھوت سے زیادہ اسکول سے ڈرتا تھا۔”
شہزاد رائے کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ہلیمہ نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "آپ کے کھیلنے کا طریقہ کار آج بھی ویسا ہی ہے۔” یعنی ڈرپوک۔
یاسمین نوید نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "مجھے اندھیرے اور بھوتوں سے بہت ڈر لگتا ہے مگر میں پھر بھی ان کی خوراک بننا پسند نہیں کروں گی۔
شہزاد رائے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک اور انسٹا صارف عاقب جہانگیر نے لکھا ہے کہ "اس لیے آپ جو کچھ بھی ہمارے لیے بناتے ہیں وہ بہترین ہوتا ہے۔ میں ہمیشہ آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔ آپ بچپن سے میرے ہیرو ہیں۔”
پرانے اچھے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے مریم نامی اسٹاگرام صارف نے شہزاد رائے کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "اور اسکول کبھی بند نہیں ہوتے تھے ، آج کے بچے بہت خوش قسمت ہیں ، اسکول بند ہوتے رہتے ہیں کبھی کسی وجہ سے کبھی کسی وجہ سے۔”