جاوید میانداد باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے جاوید میانداد کو یادگاری ٹوپی اور تختی پیش کی۔
جاوید میانداد نے کہا کہ میں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر عاجزی اور فخر محسوس کررہا ہوں۔ یہ مناسب ہے کہ یہ شمولیتیں اس وقت ہو رہی ہیں جب ایک بین الاقوامی کرکٹر پاکستان کرکٹ کے معاملات کی سربراہی کر رہے ہیں ، کیونکہ وہ کسی کرکٹر کی محنت اور قربانیوں کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلوی ٹیم کا استقبال: پی سی بی کا مزاحیہ اشتہار وائرل
بابر اعظم واقعی کرکٹرِ اعظم ہیں وزیراعظم سمیت سب نے مان لیا
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ "جب بھی میں نے کھیل کے میدان میں قدم رکھا تھا تو اپنی کارکردگی کے ذریعے اپنی ٹیم اور ملک کے لیے کردار ادا کیا۔”
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی ٹیکنیکس کو سیکھنے کے لیے جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تربیت اور تیاری کے منصوبے بنائے۔ مجھے خوشی ہے کہ میری کوششوں کے اچھے نتائج برآمد ہوئے اور میں اپنی ٹیم اور ملک کی ایسی پرفارمنس کے ساتھ خدمت کر سکا جس نے ہمیں ایک قابل فخر کرکٹ قوم بنایا۔”
Javed Miandad has been formally inducted into the PCB Hall of Fame 🌟 pic.twitter.com/WJ4NgBFRPP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 19, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ "ایک چیز جو میں نے اپنے پورے کیرئیر میں بڑی کامیابی کے ساتھ کی وہ یہ تھی کہ اپنی پچھلی کارکردگی کو جلدی سے بھول جانا اور اگلے چیلنج کی طرف اپنی توجہ مرکوز کردیتا تھا۔”
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ "میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ہمیشہ بہترین اور شاندار ہم عصر ملے ، جنہوں نے میری حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔ میں خاص طور پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی زبردست حمایت اور محبت ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔”
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ “پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے، میں جاوید میانداد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ چھوٹا سا تحفہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی کرکٹ کے لیے بے پناہ خدمات کا معترف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد نے جب بھی بیٹنگ کرتے تھے تو کچھ بھی ناممکن نظر نہیں آتا تھا۔ میانداد نے اپنے مداحوں اور مخالفین پر ایک لازوال تاثر چھوڑا ہے جو ان کا احترام اور عزت کرتے ہیں۔
64 سالہ جاوید میانداد 1975-1996 تک پاکستان کرکٹ کے منسلک رہے ۔ اس دوران انہوں نے 357 ٹیسٹ میچز میں 31 سنچریوں کی مدد سے 16,213 رنز بنائے۔ 1973-74 سے 1993-94 تک 402 فرسٹ کلاس میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ جاوید میانداد نے 80 سنچریوں اور 139 نصف سنچریوں کی مدد سے 53 سے زیادہ کی اوسط سے 28,663 رنز بنائے۔
جاوید میانداد نے 1975 میں اپنا پہلا ورلڈ کپ 18 سال کی عمر میں کھیلا اور پھر عمران خان کی قیادت میں آسٹریلیا میں 1992 کا ایونٹ جیتا یہ ان کا پاکستان کی جانب سے پانچواں ورلڈ کپ تھا جس میں انہوں نے شرکت کی۔ ورلڈ کپ کے 33 میچوں میں مایہ بلے باز جاوید میانداد نے 43 سے زیادہ کی اوسط سے 1,083 رنز بنائے۔









