انجینیئرنگ انڈسٹری کی شرح پیداوار میں 34.3 فیصد ریکارڈ اضافہ

پاکستان شماریات بیورو کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے 7ماہ میں 1 لاکھ 33 ہزار 791 کاریں اور جیپیں تیار کی گئیں۔

پاکستان میں انجینیئرنگ انڈسٹری کی گروتھ شاندار، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 34.4 فیصد اضافہ ، ایئر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، الیکٹرک فین کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان میں لائٹ انجیئنرنگ انڈسٹری کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سال 2019 اور سال 2020 میں کورونا کے اثرات سے متاثر ہونے والی انجینئرنگ انڈسٹری اب توانا ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فروری میں پانی سے 18.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے

ریکوڈک تنازعہ حل، حکومت اور بیرک گولڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق صرف جنوری 2022 میں آٹو موبائیل کی پیداوار 25.4 فیصد اضافہ ہے اور کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں 64.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلے 7ماہ میں 1 لاکھ 33 ہزار 791 کاریں اور جیپیں تیار کی گئیں۔ لائٹ کمرشل وہیکلز، ٹریکٹرز، ٹرکوں، بسوں کی پیداوار بھی بڑھ گئی۔

اس عرصے کے دوران 32 ہزار 585 ٹریکٹر، 16 ہزار 358 لائٹ کمرشل گاڑیاں تیار ہوئیں جبکہ 414 ٹرک، 339 بسیں جبکہ 14 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکل تیار کیئے گئے ہیں۔

موٹر سائیکلز کی پیداوار میں سات ماہ میں 3.3 فیصد کمی آئی ہے۔ پاکستان شماریات بیورو کے مطابق رواں مالی کے پہلے سات ماہ میں جولائی سے جنوری تک ملک میں 8 لاکھ 17 ہزار فریج تیار کیے گئے۔

پہلے سات ماہ میں ملک بھر میں 65 ہزار ڈیپ فریرز تیار کیے گئے۔ اس دوران ملک میں 14 لاکھ 17 ہزار پنکھے بنائے گئے اور ان سات ماہ میں 3 لاکھ 12 ہزار ایئرکنڈیشنرز بنائے گئے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری تک لائٹ انجینئرنگ کی صنعت میں ترقی سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور صارفین امپورٹڈ کی بجائے مقامی پیداوار کو اپنا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر