رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان، ایک ہفتے میں گھی 55 روپے مہنگا
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق ملک کے 8 بڑے شہروں میں ایک ہفتے کے دوران گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رمضان قریب آتے ہی گھی مزید مہنگا۔ ایک ہفتے میں ملک بھر میں مختلف اقسام کے گھی 55 روپے فی کلو تک مہنگے، فی کلو قیمت 479 روپے تک جا پہنچی، مہنگائی سے عوام مزید پریشان ہو گئے۔
ملک بھر میں گھی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ملک بھر میں گھی کی اوسط قیمت 461 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
سرکاری ادارہ شماریات نے گھی کی قیمت کے اعداوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں گھی کی فی کو قیمت میں 55 روپے تک اضافہ ریکارڈ کی گیا۔
یہ بھی پڑھیے
میرا پاکستان میرا گھر کے لیے 7.4 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری
انجینیئرنگ انڈسٹری کی شرح پیداوار میں 34.3 فیصد ریکارڈ اضافہ
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں گھی کی فی کلو قیمت 479 روپے تک پہنچ گئی ، ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ گھی کی قیمت پشاور میں بڑھی۔ پشاور میں گھی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 55 روپے کا اضافہ ہوا۔
پشاور میں ایک ہفتے کے دوران گھی 424 روپے فی کلو سے بڑھ کر 479 روپے فی کلو ہو گیا۔
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق ملک کے 8 بڑے شہروں میں ایک ہفتے کے دوران گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد راولپنڈی ، گوجرانولہ ، سیالکوٹ گھی کی قیمت 45 روپے فی کلو بڑھ گئی ، جبکہ فیصل آباد ، ملتان ، بہاولپور ، کراچی میں بھی گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 10 بڑے شہروں میں گھی 479 روپے فی کلو میں فروحت ہو رہا ہے۔ اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانولہ ، سیالکوٹ ، لاہور میں گھی کی قیمت 479 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
فیصل آباد ، ملتان ، بہاولپور ، کراچی ، کوہٹہ میں بھی گھی کی قیمت 479 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سرگودھا اور بنوں ، سکھر میں گھی کی قیمت 434 روپے فی کلو ہے جبکہ حیدر آباد 469 روپے ، لاڑکانہ میں گھی 424 فی میں فروخت ہو رہا ہے۔
خصدار میں گھی کی فی کلو قیمت 399 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں گھی کی فی کلو قیمت 399 روپے سے 479 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔
اس طرح ایک ہفتے کے دوران گھی کی اوسط قیمت میں 27 روپے فی کلو بڑھ گئی ، ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 461 روپے 80 پیسے ہے۔
مہنگائی سے تنگ حال عوام رمضان سے پہلے ہی گھی کے دام بڑھنے پر پریشان ہیں۔ ان کا شکوہ ہے کہ مہنگائی کا جن رمضان سے پہلے ہی بوتل سے باہر ہے اور بازاروں میں دنددناتا پھر رہا ہے۔









