غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 84 کروڑ ڈالر کی کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 869 ملین امریکی ڈالر کم ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں 84.37 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 مارچ تک 21.43 ارب ڈالر رہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف کے دور حکومت کی بڑی معاشی کامیابیاں، قسط سوم
حکومت کا آڈٹ کی مدت چھ کے بجائے تین سال کرنے پر غور
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 86.92 کروڑ ڈالر کم ہو کر 14.96 ارب ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق اسی کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.55 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.47 ارب ڈالر رہے۔
18 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 869 ملین امریکی ڈالر کم ہو کر 14,962.4 ملین امریکی ڈالر رہ گئے۔









