کُہنی کی انجری، آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ وائٹ بال میچز سے باہر
ٹیم مینجمنٹ نے بلے باز کی جگہ لیگ اسپنر مچل سویپسن کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے منتخب کیا ہے۔
آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ بائیں کُہنی میں انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان ٹیم مینجمنٹ نے آج صبح کیا تھا۔
ٹیم کے فزیو تھراپسٹ الیکس کونٹوریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کھیلنے والے اسٹیو اسمتھ کی بائیں کہنی میں شدید تکلیف گذشتہ میچ کے دوران اٹھی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
فرانسیسی فٹبالر کے گھر چوری، چور ورلڈکپ میڈل بھی لے اڑے
بھارتی مداح نے وسیم اکرم کی ویوین رچرڈز کو کی گئی تیز ترین گیند ڈھونڈ نکالی
الیکس کونٹوریس کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اسٹیو اسمتھ کی بائیں کہنی میں چوٹ لگی تھی جس کو سنبھالنے کی اشد ضرورت ہے۔
تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز نے پاکستان کے خلاف صرف کے مقابلے میں ایک میچ سے جیت لی ہے۔
الیکس کونٹوریس کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کی ٹیم کو مسلسل دستیابی کے لیے ان کی کہنی کی بحالی بہت ضروری ہے، اس بحالی میں وقت بھی لگ سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلے باز کی کہنی ٹھیک ہو گی تو وہ بہتر طور پر پرفارم کرسکیں گے۔
دوسری جانب اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ اپنی انجری کو بہت بڑا مسئلہ نہیں سمجھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پھر بھی ہمیں ان کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض اوقات وہ چیزیں جنہیں ہم لائن کے نیچے دیکھتے ہیں وہ لائن کے اوپر آجاتی ہیں۔
ان کی جگہ کوئنز لینڈ کے لیگ اسپنر مچل سویپسن کو منگل سے لاہور میں شروع ہونے والے تین ون ڈے اور 5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
مچل سویپسن نے پاکستان میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل نہیں تھے تاہم انہوں نے گذشتہ سال اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف اسات ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز میں ٹیم آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم کے سلیکٹرز کے سربراہ جارج بیلی کا کہنا ہے ہم نے اپنی ٹیم میں بلے باز کی جگہ باؤلر کا انتخابات کیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس کافی اسپیس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم نے مچل سویپسن کو سفید گیند کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ ہمیں باؤلنگ کے شعبے میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان میں رہنے کی وجہ سے وہ حالات سے واقف ہے۔”
آسٹریلیا ون ڈے سکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن آگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، بین ڈوارشوئس، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، مارکس سٹوئنس، سویپسن، ایڈم زمپا۔









