سیاست کا آغاز فنکشنل لیگ سے کیا آج بھی اس کے ساتھ ہوں، نصرت سحر عباسی

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے میں اس پارٹی سے تقریباً 30 سال سے وابستہ ہوں۔ فنکشنل لیگ کو اس لیے جوائن کیوں کہ میرے سسر مسلم لیگی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے میں اس پارٹی سے تقریباً 30 سال سے وابستہ ہوں۔ فنکشنل لیگ کو اس لیے جوائن کیوں کہ میرے سسر مسلم لیگی تھی۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ میرے سسر ایک نامی گرامی وکیل تھے اور وہ بہو بھی ایک وکیل ہی لانا چاہتے تھے ، میں نے ان دنوں نئی نئی وکالت پاس کی تھی تو میرا رشتہ ہو گیا۔ پھر میرے سسر صاحب نے کہا کہ میں سیاست کو جوائن کرو اور میں سیاست کی طرف آگئی۔ پھر میں نے پیر صاحب پگاڑا سے ملاقات کی اور فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے اتحادیوں کو رام کرنے کا فارمولا پیش کردیا

وزیر اعظم عمران خان کا اہم شخصیات کے مشورے پر استعفیٰ دینے سے انکار

ایک سوال کے جواب میں فنکشنل لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے بعد بہت ساری پارٹیوں کی طرف سے آفرز آئیں ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شمولیت کی دعوت دی گئی۔ مگر جس پارٹی نے مجھے عزت دی تھی اس کو کبھی چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا مجھے جب اسمبلی میں ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تو میں آنے والی نئی نسل کے لیے اسٹینڈ لیا ، ایسا نہیں ہے کہ یہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کے ساتھ ہوا تھا ۔ میں نے کہا تھا کہ جب یہ مجھ سے معافی نہیں مانگیں گے میں کسی صورت ان کو معاف نہیں کروں گی۔ پھر جب یہ معاملہ بلاول بھٹو زرداری تک پہنچا تو انہوں نے میرے پاؤں میں گر کر معافی مانگی اور میں نے انہیں معاف کردیا۔

نصرت سحر عباسی نے نیوز 360 سے اپنی زندگی کے مزید کون کون سے تجربات اور مشاہدات شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں۔

متعلقہ تحاریر