جنگ گروپ کی بے سروپا خبروں پر چوہدری شجاعت حسین کی وضاحت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا ہے ہمارا خاندان پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے مگر تمام فیصلے میری رضامندی اور منشا سے ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی پارٹی سے متعلق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خاندان اور پارٹی ایک پیج پر ہیں ، جو افواہیں چلتی اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔

گذشتہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے بعد جیو نیوز چینل نے اس حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الہٰی کی جانب سے وزارت اعلیٰ قبول کرنے پر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اور اس اختلاف کے حوالے سے جیو نیوز کے رپورٹ نے لائیو بیپر بھی دیا تھا۔ جبکہ آج جنگ اخبار میں چھپنے والی خبر میں ان تحفظات کا ذکر کیا گیا ہے۔

PML-Q and Chaudhry Shujaat Hussain

یہ بھی پڑھیے

تحریک عدم اعتماد، بی اے پی کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد، صادق سنجرانی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

ان اختلافی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بیان جاری کیاگیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اور گھر کے حوالے سے جو فیصلے ہوتے میری مشاورت سے ہوتے ہیں۔

PML-Q and Chaudhry Shujaat Hussain

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ میں وضاحت پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے خاندان اور پارٹی کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا نہایت نامناسب بات ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے ہمارا خاندان پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے ، اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ہمارا خاندان تو بہت بڑا ہے مگر فیصلے میری رضا مندی سے ہوتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر