پہلا ون ڈے:پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسری جانب مچل مارش بھی انجری کی وجہ سے آج میچ کے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ انجری کی وجہ سے پہلے ہی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور ٹیم آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دل کا دورہ پڑنے والے فٹبالر نے دو گول داغ دیئے

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں۔

دوسری جانب ٹیم آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے قبل مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

ٹیم آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایشٹن اگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ برینڈن ولسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

دوسری جانب مچل مارش بھی انجری کی وجہ سے آج میچ کے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ انجری کی وجہ سے پہلے ہی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

ٹیم پاکستان:

کپتان بابر اعظم ، فخر زمان ، امام الحق ، محمد رضوان ، سعود شکیل ، افتخار احمد ، خورشید شاہ ، حسن علی ، محمد وسیم ، حارث رؤف اور زاہد محمود۔

ٹیم آسٹریلیا:

کپتان ایرون فنچ ، بین مکڈرموٹ ، مارنس لبوشین ، ٹریوس ہیڈ ، مارکس اسٹونس ، کیمرون گرین ، الیکس کیری ، سین ایبٹ ، ایڈم زمپا ، نیتھن ایلس اور مچل سوئپسن۔

متعلقہ تحاریر