فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید
سوشل میڈیا پر میرے بارے میں (ن) لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، رہنما تحریک انصاف

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔
گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ فردوس عاشق نے ن لیگ میں شمولیت کیلیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کو ایک اور دھچکا،آزاد رکن اسلم بھوتانی اپوزیشن کو پیارے ہوگئے
تحریک عدم اعتماد، بی اے پی کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ
فردوس عاشق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں (ن) لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزجیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا فردوس عاشق اعوان نے گلوکار وارث بیگ کے توسط سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم ان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔
خبر میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فردوس عاشق اعوان کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی اور انہیں مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت سے رابطے کی ہدایت کی گئی تھی۔









