ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی کورونا کا شکار
ترجمان نے بتایا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونےو الے

آسٹریلوی ٹیم کے اسپنرایشٹن اگار ، جوش انگلس اور فزیو برینڈن ولسن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ اسکواڈ کے دیگر تمام ارکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
ترجمان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کوٹیم کی سلیکشن کیلئےصرف 13کھلاڑی دستیاب ہیں، ان ارکان کے ٹیسٹ گزشتہ شب میچ کے بعد اور آج صبح دوبارہ کئے گئے تاہم کسی اور کھلاڑی کے عالمی وباء سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ترجمان نے بتایا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونےو الے ارکان آئسولیشن کا دورانیہ مکمل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلوی ٹیم کا استقبال: پی سی بی کا مزاحیہ اشتہار وائرل
ٹینس چھوڑ دوں گا، کورونا ویکسین نہیں لگواؤں گا، نوواک جوکووچ
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی اور 3 میچوں کی سیزیر میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 104 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے جبکہ 68 میں آسٹریلیا کی فتح ہوئی ۔









