خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات، دوسرے مرحلے کیلئے میدان سج گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خواہ کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے 31 مارچ کی پروگرام شیڈول کیا تھا جس کے سلسلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
خیبر پختون خواہ کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے میدان سج گیا ہے الیکشن کیلئے ووٹ آج ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کا بھی امتحان شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خواہ کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے 31 مارچ کی پروگرام شیڈول کیا تھا جس کے سلسلے میں آج ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے
خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے والا عادی مجرم نکلا
پشاور میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کےلیے کمشنر کا انوکھا اقدام
اورکزئی, شمالی اور جنوبی وزیرستان, سوات, شانگلہ, مالاکنڈ, اپر اور لوئر دیر سمیت اپر اور لوئر چترال, بٹ گرام, طورغر , ایبٹ آباد, مانسہرہ, اپر کوہستان میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ کوہستان لوئر اور کولائی پالاس میں بھی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں انتخابات ہو رہے ہیں
مزدور, کسان کی نشستوں پر 6602, یوتھ پر 5446 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے. ویلج, نیبربڈ میں جنرل نشستوں پر 13 ہزار افراد الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں. خواتین کی نشستوں پر تین ہزار 201 امیدوار میدان میں مدمقابل ہیں.
ان اضلاع میں یونین کونسلز کی تعداد ایک ہزار 830 ہے۔ کُل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 80 لاکھ 57 ہزار 474 جبکہ اس میں مرد ووٹرز 44 لاکھ 89 ہزار 771 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 67 ہزار 703 ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع سے مجموعی طور پر پہلے سے ہی 1 ہزار 318 کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں..









