تاجکستان کے سفیر پاکستان سے بہتر تجارتی تعلقات کے خواہاں

دو طرفہ تعاون میں نئے مواقع کی تلاش کے لیے پاکستان کی تاجر برادری کو بہت اہمیت دیتے ہیں

   پاکستان میں تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ نصرالدین نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی سطح کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وفد کے ساتھ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ ترین چیمبر کا دورہ کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں  تاکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جا سکیں اور تجارت کے ممکنہ شعبوں کو استعمال کرنے کے لیے راہیں ہموار کی جا سکیں۔

عصمت اللہ نصرالدین نے مزید کہا کہ وہ دو طرفہ تعاون میں نئے مواقع کی تلاش کے لیے پاکستان کی تاجر برادری کو بہت اہمیت دیتے ہیں، چاہے وہ تجارت ہو، سرمایہ کاری ہو، مشترکہ منصوبے ہوں یا دو طرفہ روابط ہوں۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر سلیمان چاؤلہ نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم ان کی اصل صلاحیت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے ازبکستان کو حلال گوشت کی برآمد شروع کردی

پاکستان اور طالبان مذہبی آزادی کے خلاف ہیں، امریکا

انہوں نے دونوں اطراف کی کاروباری برادریوں پر بھی زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے TIR کنونشن میں پاکستان کی شمولیت کا بھرپور استعمال کریں،  جوکہ زمینی لاجسٹکس کے ذریعے کراس بارڈر تجارت کو سہل بناتا ہے،  کیونکہ یہ ایک تیز تر اور کم خرچ متبادل ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شوکت عمرسن نے کہا کہ TIR ٹرانسپورٹیشن سسٹم واحد بین الاقوامی کسٹم ٹرانزٹ انتظام ہے جوکہ ٹرانسپورٹ اور تجارت دونوں کے لیے ایک اہم ترین سہولت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا الحاق یقینی طور پر پاکستان اور علاقائی و ذیلی علاقائی ممالک کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی تجارت کے مواقع کو بڑھا وا دے گا۔ایف پی سی سی آئی کی پاکستان تاجکستان بزنس کونسل کے چیئرمین ہارون قیصر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی تاجکستان کے درآمد کنندگان کو ٹیکسٹائل، چاول، تازہ اور پراسیس شدہ کھانے کی مصنوعات، سرجیکل آلات، آئی ٹی خدمات اورا سپورٹس گڈز وغیرہ درآمد کرنے کے مواقع تلاش کرنے میں مدد دینے کے لیے اپنا اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ تحاریر