پاکستان کا اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکا سے شدید احتجاج

قائم مقام امریکی ناظم الامورکی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے سے کیا گیا

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دھمکی آمیز خط کے حوالے سے پاکستان نے  امریکا سے باضابطہ احتجاج کرتے ہوئے قائم مقام امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ اس کے حوالے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں مراسلہ دیا گیا۔ ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دھمکی آمیز خط پر امریکا سے احتجاج کیا، قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن اور قائم مقام امریکی ناظم الامورکی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کریں، کانگریس ارکان کا امریکی صدر کو خط

عمران خان ، بھٹو کے نقش قدم پر اور بھٹو کا نواسہ تاریخ کی غلط سمت پر

ذرائع دفتر خارجہ کےمطابق امریکی سفارتکار کو بتایا گیا کہ پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول ہے. خط میں امریکی حکام کی جانب سےاستعمال کی گئی زبان پرشدیداحتجاج کیا گیا۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاجی مراسلہ دیا گیا، احتجاجی مراسلہ سفارتی چینلز کے ذریعے دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے شرکا کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ غیر ملکی سینئر آفیشنل نے ملاقات میں پاکستانی سفیر کو پیغام دیا، پاکستانی سفیر نے پیغام وزارت خارجہ کو ارسال کیا، غیر ملکی مراسلہ پاکستان میں کھلی مداخلت ہے، غیر ملکی اعلامیہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اس ملک کے سفیر اور اس ملک کو بھرپور جوابی پیغام بھیجے گا، کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی کے فیصلےکی توثیق کی کہ معاملے کو پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرا سیشن میں لانا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر