رمضان المبارک ، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ

مسلمانوں کیلئے رحمت ، بخش اور آگ سے نجات کے مہینے رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں آج بروز اتوار پہلا روزہ ہے۔ سحر و افطار کی برکتیں ، اس مہینے کی عبادات اور احکامات کے حوالے سے نیوز 360 نے خصوصی پروگرام ریکارڈ کیا۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو مذہبی اسکالر اور ممبر قرآن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰیٰ نے رمضان المبارک کے مہینے کو رحمت ، برکت مغفرت اور جہنم کی آگ سے نجات کا مہینہ قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے شہباز شریف اگلے وزیراعظم پاکستان ہوں گے، اکنامسٹ

صحافی کا کسی پارٹی کا حصہ بننا بدقسمتی ہے، اینکر پرسن عاصمہ شیزاری

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے ۔ روزہ اللّہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک تربیتی مہنیہ ہے جس میں انسان روزے کی حالت میں نہ صرف کھانے پینے بلکہ تمام تر گناہوں اور برائیوں سے بچ جاتا ہے اور یہی روزے کا اصل مقصد بھی ہے کہ مسلمان روزے کی حالت میں تمام تر شیطانی اور نفس کی مرضی کے کام چھوڑ کر اللّہ کی عبادات کریں ۔

ڈاکٹر اے آر راشد نے ماہ صیام کی کی برکتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ کے نزدیک اس مہینے کی خاص فضیلت ہے۔ روزے دار خلوص نیت سے روزے رکھیں نیک عمال کریں صدقہ زکوٰۃ کریں تو اس کے تمام گزشتہ گناہ ختم کر دیئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے اس مہینے میں جھوٹ بولنے سے گریز کریں ، غریب لوگوں کا خیال کریں ، اپنے دسترخوان میں غریب غربا کو شامل کریں۔ اس سے خوب رحمت برکت حاصل ہوگی جبکہ رمضان کے آخری عشرہ میں لیلتہ القدر کو تلاش کریں کیونکہ اس رات کو ہزار مہینوں سے بہتر رات قرار دیا گیا ہے۔ اس مہینے میں ایک نیکی کے بدلے ستر گنا اور کہی سات سو گنا ثواب ملتا ہے جبکہ مہینے کے آخر میں صدقہ فطر بھی ادا کریں اور نماز عید سے پہلے اس کو ادا کریں تاکہ ہر شخص عید کی خوشیاں منا سکے۔

متعلقہ تحاریر