عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں گریمی ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر کو نیویارک ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کیا گیا تھا۔
پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروف آفتاب نے میوزک کا گریمی ایوارڈ جیت لیا، عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں ہیں۔
بروکلین میں مقیم پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے اتوار کے روز اپنا پہلا گریمی ایوارڈ حاصل کیا۔ عروج آفتاب نے بہترین عالمی پرفارمنس کیٹیگری میں اپنے گانے "محبت” کے لیے ایک باوقار ٹرافی جیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امجد اسلام امجد کی شاعری پر کیفی خلیل کا خوبصورت گیت
علی ظفر کے نئے البم”حسن “ کا پہلا گانا”مولا“ جاری
37 سالہ عروج آفتاب گذشتہ 15 سالوں سے نیویارک میں مقیم ہیں۔ اپنے کام کی وجہ سے عروج آفتاب عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
.@Arooj_Aftab‘s "Mohabbat” wins Best Global Music Performance at the 2022 #GRAMMYs.
Aftab is the first Pakistani woman to win a GRAMMY and is also nominated for Best New Artist. 👏 https://t.co/kpqljYmSdy
— Recording Academy / GRAMMYs (@RecordingAcad) April 3, 2022
گلوکارہ نے قدیم صوفی لوک روایتی میوزک اور جاز ریپ اپ کو مکس اپ کر کے میوزک تیار کیا ہے۔
عروج آفتاب کو بہترین نئے آرٹسٹ کا انعام بھی دیا جارہا ہے ، جو انہیں اتوار کے بعد مرکزی گریمی ٹیلی کاسٹ تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا۔
گریمی ایوارڈز تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عروج آفتاب نے کہا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں ، بہت اچھا لگتا ہے جب بہت سارے لوگوں کے درمیان آپ کو انعام سے نوازا جاتا ہے۔
عروج آفتاب کا کہنا تھا میں سارا دن بہت زیادہ پریشان تھی تاہم اب مجھے محسوس ہورہا ہے کہ میں ایک اچھی شروعات کرنے جارہی ہوں۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں گریمی ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر کو نیویارک ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کیا گیا تھا۔ اسپاٹی فائی نے گلوکارہ کو اُس ماہ کی بہترین فنکارہ کے طور دکھایا ہے۔
اسپاٹی فائی کا یہ اقدام ان پاکستانی فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں ۔ اور اپنی کامیابیوں کا جشن منا سکیں۔
گلوکارہ عروج آفتاب کے والدین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت سے لاہور سے ہے تاہم گلوکارہ کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام سعودی عرب اور پاکستان میں گزارے تھے۔
پاکستانی نژاد عروج آفتاب کوئی پندرہ برس قبل امریکا شفٹ ہو گئی تھیں۔ وہاں نے انہوں نے فیلوشپ پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی ، انہوں نے اپنا پہلا البم گذشتہ برس ریلیز کیا تھا۔
عروج آفتاب کے پہلے البم کا نام "ولچر پرنسز” تھا ، جو انہوں نے اپنی امریکی ساتھیوں کے مدد سے نکالا تھا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ عروج آفتاب نے گذشتہ دنوں "کوک اسٹوڈیو” کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنا معروف گانا "محرم” گایا تھا۔
اور اب اسپاٹی فائی نے "اکوائل پاکستان” مہم کے لیے گلوکارہ عروج آفتاب کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا ہے اور انکی تصویر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کی ہے۔









