عمران خان اگلے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہونگے، سینئر صحافی

نصرت جاوید نے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے، کامران خان نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

سینئر صحافی نصرف جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نئے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے دوبارہ منتخب کروانے کے لیے بساط بچھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو واقعی سیاست ترک کر دینی چاہیے، ان کی حکمت عملی ایک دفعہ پھر بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

نصرت جاوید کی ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اینکرپرسن اور صحافی کامران خان نے کہا کہ نصرت جاوید صاحب پاکستان کے تجربہ کار صحافیوں میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی وفاقی دارالحکومت میں مقبول ترین جماعت، گیلپ سروے

نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں بھی عمران خان کو مقبولیت میں پچھاڑ دیا

کامران خان کا کہنا تھا کہ نصرت جاوید سیاست پر 80 کی دہائی کے اوائل سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

اور نصرت جاوید کی طرف سے اگلے انتخابات میں عمران خان کی دو تہائی اکثریت کے لیے پیشگوئی کی گئی ہے۔

کامران خان نے مزید کہا کہ میں یقین سے تو نہیں کہہ سکتا لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان آج پچھلے چند ہفتوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مقبول ہیں۔

متعلقہ تحاریر