سیاسی صورتحال اسٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبی، 1250 پوائنٹس کی کمی

ملکی سیاسی صورتحال کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج واضح طور پر دکھائی دینے لگے ہیں، کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں 1250 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچ چینج میں شیئرز کے خریداروں کے مقابلے میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ملک میں جاری سیاسی ہلچل بتایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں پاکستان کی پانچویں تجارتی پالیسی کاجائزہ
ٹیسلا پبلک کمپنی کے طور پر بری طرح ناکام، فوربز میگزین
سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث اختتام پر مارکیٹ 1250 پوائںٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 902 پوائںٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔









