کمشنر کراچی کی کارروائیاں، 174 گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد

محمد اقبال میمن کی ہدایت پر کمشنر آفس میں شکایتی مرکز قائم۔ صارفین سرکا ری نرخ کی خلاف ورزی کی شکایت کنٹرول  روم نمبر 1299 پر کریں۔ 

کراچی: ماہ رمضان میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ کراچی انتظامیہ نے تیسرے روز کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 174 چالان کئے گئے جس میں نو لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیے گئے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر گراں فروشی کی روک تھام کے لئے کمشنر دفتر میں شکائتی مرکز قائم کردیا گیا  ہے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گرام فروشی کے خلاف اپنی شکایات 1299 پر درج کرائیں کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی بی اے کراچی میں غیر اخلاقی رقص کے معاملے پر دو طلبہ معطل

سکھر شہر کے ناکارہ فلٹریشن پلانٹس اور سیوریج سسٹم عوام کے لیے وبال جان

کمشنر کی ہدایت پر شکایت درج کرنے  کے لئے 1299پر خصوصی عملہ متعین کردیا گیا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی سے متعلق اپنی شکایات اس نمبر پر درج کرائیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بیف، بیکری آئٹمز، نان، روٹی دالوں چاو ل سمیت مصالحہ سمیت ضروری اشیا کے سرکاری نرخ مقر ر کر دئے گئے ہیں اور ان کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

شہریوں ، دکانداروں اور دیگر ضروری اشیا فروخت کرنے والوں کی سہولت کے لئے کمشنرکراچی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہے جبکہ ہر روز سبزیوں اور فروٹس کی فہرست بھی جاری کی جاتی ہے۔ منگل کو جاری ہونے والی شہر کے چھ اضلاع میں کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 174 چالان کئے گئے ، جس میں نو لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع وسطی میں 31 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 4 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع ملیر میں 23 گراں فروشوں پر 53 ہزار روپے جرمانہ عااید کیا گیا۔

کیماڑی میں 18 گراں فروشوں پر 26 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔

ضلع جنوبی میں 33 چالان کئے گئے اور 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع شرقی میں 54 اور غربی میں 15 چالان کئے گئے جس میں بالترتیب 98000 اور 11 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کارروایی جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ سرکاری نرخ نافذ ہوں اور شہریوں کو ریلیف ملے۔

متعلقہ تحاریر