ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 186 روپے سے تجاوز کرگیا

جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ڈالر کی قیمت 186 روپے13 پیسے پر پہنچ گئی۔ ڈالر  کی قدر میں مسلسل اضافے  کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر90 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 186 روپے 13 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

یو اے ای نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کردی

ڈالر مہنگا ترین، بیرونی قرضوں میں 1 ہزار ارب روپے کا اضافہ

8 مارچ سے اب تک ڈالر 8 روپے مہنگا ہوچکا ہے ، ڈالر کی قیمت 4 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ  ہوا ہے

واضح رہے کہ یکم مارچ سے اب تک انٹر بینک مں ڈالر کی قیمت 7 روپے 76 پیسے بڑھ چکی ہے، جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال میں اب تک ڈالر کی قیمت میں 27 روپے 69 پیسے کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے اضافے سے 186 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل، قرض و سود کی ادائیگی، درآمدات کے لئے ڈالر کی طلب کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر