اداکار ول اسمتھ پر آسکر ایوارڈز کے دروازے 10سال کیلیے بند

دی اکیڈمی کی انتظامیہ نے آسکر ایوارڈز کے دوران اداکار کرس راک کو تھپڑ مارنے پر سزا سنائی،ول اسمتھ کا فیصلہ قبول کرنے کا اعلان

دی اکیڈمی انتظامیہ نے آسکر  ایوارڈز2022 کی تقریب میں میزبان کرس راک کو تھپڑ مارنے پر  ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار ول اسمتھ پرآسکر تقاریب میں شرکت  پر 10 سال کی پابندی عائد کردی ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اکیڈمی کے بورڈ ممبران کی 8 اپریل کو  ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ 27 مارچ کےآسکر کی تقریب میں پیش آئے واقعے کے تناظر میں اداکار کے خلاف  کارروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

تھپڑ تنازع: نیٹ فلکس نے ول اسمتھ کے پروجیکٹ مؤخر کردیے

اداکارہ نادیہ حسین نے ول اسمتھ کے تھپڑ کو درست قرار دیدیا

اکیڈمی ایوارڈز کے حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے دنیا بھر میں اپنے مہمانوں، ناظرین اور اپنی اکیڈمی فیملی کے لیے ایک مثال قائم کرنے کا ایک موقع تھا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ  کرسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ وِل اسمتھ کے رویے کے جواب میں ہم آج یہ کارروائی کر رہے ہیں جو ہمارے فنکاروں اور مہمانوں کی حفاظت کے ایک بڑے مقصد کی طرف ایک قدم ہے۔

اداکار ول اسمتھ نے اکیڈمی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  اداکار کرس راک نے آسکر کی تقریب کےدوران اسٹیج پر ول اسمتھ کی  نے اہلیہ جوڈا پنکٹ کے سر کے بال جھڑنے پر ان کا مذاق اڑایا تھا جس پر ول اسمتھ نے  انہیں اسٹیج پر آکر بھری تقریب میں تھپڑ رسید کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر