منی لانڈرنگ کیس ، شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع

وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ انوسٹی گیشن مکمل ہے اس لیے میری درخواست ہے کہ ضمانت کنفرم کر دی جائے۔ میرے موکل قانون اور آئین کی کی پاسداری کریں گے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔ ایف آئی اے کی خصوصی پراسکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔

اسپشل سینٹرل عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کی برطرفی کی کوشش: بی بی سی کی خبر’سراسر بے بنیاد‘ اور ’جھوٹ کا پلندہ‘، آئی ایس پی آر

پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر

کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اپنے موکل کی جانب سے حاضری معافی درخواست دائر کی۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے سیشن کی وجہ سے شہباز شریف آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کے شریک ملزم حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہونی ہے اس لیے یہاں سماعت ملتوی کی جائے۔

اس موقع پر جج اعجاز اعوان نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے دیں دوسرا پراسس بھی چلنے دیں۔

ایف آئی اے کو ہدایت دیتے ہوئے جج اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر عدالت پیش ہوں۔ آپ نے جو بھی کرنا ہے عدالت کو آئندہ سماعت پر آگاہ کریں۔

وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ انوسٹی گیشن مکمل ہے اس لیے میری درخواست ہے کہ ضمانت کنفرم کر دی جائے۔ میرے موکل قانون اور آئین کی کی پاسداری کریں گے۔

متعلقہ تحاریر