قازقستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

قازقستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

قازقستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پرانا پاکستان بحال: دو نجی رہائش گاہوں کو وزیراعظم ہاؤس قرار دے دیا گیا

ملاقات کے دوران دونوں معززین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ تحاریر