بیرونی طاقتیں عمران خان کو قتل کروانے کی کوشش کرسکتی ہیں، شیخ رشید

سابق وزیر نے کہا کہ نواز شریف جو طبی وجوہات کی بنا پر لندن میں تھے اب سعودی عرب سے نئے پاس ورڈ کے ساتھ واپس آئیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور کچھ غیر ملکی قوتیں انہیں مارنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور حکومت کے قریبی ساتھی شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو گئے اس لیے انہیں خدشہ ہے کہ کچھ غیر ملکی قوتیں انہیں مارنے کی کوشش کر سکتی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے سربراہ ملک بھر میں جلسے کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 16اپریل سے قبل کرانے کی استدعا مسترد

عمران خان کا بیانیہ نئی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کیلیے درد سربن گیا

عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں کسی بھی صورت "امپورٹڈ حکومت” کے ساتھ اسمبلیوں میں نہیں بیٹھوں گا ، اگر پی ٹی آئی والوں کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور ہو گئے تو ان کا استعفیٰ سب سے پہلے منظور ہوگا۔

شیخ رشید نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال نہیں دینی چاہیے تھی کیونکہ کیونکہ انہیں قتل یا جیل میں ڈال دیا جا سکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جس دن یہ پاکستان تحریک انصاف کے استعفے منظور ہو جائیں گے میرا استعفیٰ پہلا ہو گا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد جس قدر انہیں عوامی پذیرائی مل رہی ہے وہ دیکھ حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کراچی جلسے میں بھی شرکت کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم (مسلم لیگ ن، پی پی پی اور دیگر جماعتوں کا اتحاد) اس وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہا تھا جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی ، اب پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں تو "امپورٹڈ حکومت” اپنے اقتدار کو طول دے رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر