ہنگو میں ضمنی انتخابات، پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

جے یو آئی (ف) کے مفتی عبداللہ 18244 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ اے این پی کے سید عمر 3314 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں.

قومی اسمبلی کے حلقہ 33 ہنگو میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ندیم خیال نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے. 

ڈپٹی کمشنر آفس سے موصول ہونے والے سرکاری نتائج کے مطابق این اے 33 ضلع ہنگو الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ندیم خیال نے 20772 ووٹ کیساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر دبئی چلے گئے

ہم خانہ جنگی سے چند قدم دور ہیں، فواد چوہدری نے خبردار کردیا

جے یو آئی (ف) کے مفتی عبداللہ 18244 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ اے این پی کے سید عمر 3314 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں.

یاد رہے قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال سے خالی ہوئی تھی، انتخابات میں جے یو آئی، پی ٹی آئی، اے این پی اور 2 آزاد سمیت 5 امیدواروں نے حصہ لیا تھا.

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق اس ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 13.53 فیصد رہا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ہنگو میں ضمنی الیکشن ہونا تھا اور ہو بھی گیا ، پی ٹی آئی جیت بھی گئی ، اور سیٹ بھی قومی اسمبلی کی ، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی نشست کو چھوڑیں گی ، کیونکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دے دیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر