وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

آرمی چیف کی وزیر اعظم سے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرائم منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف کی وزیر اعظم سے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔”

یہ بھی پڑھیے

اینکر منصور خان کے سابق پروڈیوسر کے سنسنی خیز انکشافات

37 رکنی وفاقی کابینہ کو تفویض کی گئی وزارتوں کی تفصیل

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیماری کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس ایس پی) نے 11 اپریل کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ "آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔”

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔

قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا تھا۔

37 رکنی وفاقی کابینہ میں 30 وفاقی وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر