سینئر صحافی عامر متین پھر حنا پرویز بٹ سے الجھ پڑے
ماریو پوزو کے شاہکار ناول گاڈ فادر کے اقتباس کو غلط کوٹ کرنے پرعامر متین نے حنا پرویز بٹ کو لیکچر دے ڈالا، حنا پرویز نے صحافی دوستوں کو دشمن سے تشبیہہ دیدی تھی۔
پاکستان کے معروف اور سینئر صحافی عامر متین نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر صحافی حنا پرویز بٹ سے سینگ پھنسا لیے ہیں۔ عامر متین نے کہا ہے کہ میں اکثر آپ کے سطحی قسم کے ٹوئٹس پر خود کو روک لیتا ہوں مگر اس مرتبہ نہیں روک سکا۔
سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے صحافی عامر متین نے لکھا ہے کہ "میں نے خود کو آپ کی اکثر سطحی ٹویٹس پر تبصرہ کرنے سے روک دیتا ہوں ۔ براہ کرم ‘گاڈ فادر’ کا یہ اقتباس پڑھیں۔ آپ ہمارے پیارے ساتھیوں کو "اپنے دشمنوں کو قریب رکھنا” کہہ کر ان کی توہین نہیں کر سکتے۔ برائے مہربانی کتابیں پکڑنے کی بجائے انہیں پڑھنا شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
ادھورا الیکشن کمیشن،فیصلوں پر سوالیہ نشان اور حکومت کا امتحان
اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کا حکم
گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے خاتون صحافی حنا پرویز بٹ نے لکھا تھا کہ "اپنے دوستوں کو قریب رکھیں اور صحافی دوستوں خصوصاً مہمل اور بینش سلیم کو اور بھی زیادہ قریب رکھیں۔”
I stopped myself from commenting on your often superficial tweets. Pl read this quote from ‘Godfather’. You can’t insult our dear colleagues calling them as “keeping your enemies closer.”Pl start reading books without just showing off holding them.uff https://t.co/TwzrbZJQ03
— Amir Mateen (@AmirMateen2) April 19, 2022
حنا پرویز بٹ کو مزید جواب دیتے ہوئے عامر متین نے لکھا ہے کہ "آپ کی معلومات کے لیے بتانا چاہتا ہوں کہ یہ اقتباس اصل میں ماریو پوزو کے ناول گاڈ فادر کا ہے: اپنے دوستوں کو قریب رکھیں اور اپنے دشمنوں کو زیادہ قریب رکھیں۔ کیا یہ صحافی آپ کے دشمن ہیں؟ ایسا مت سوچو۔ یا تو یہ آپ ہیں یا عملہ آپ کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا ہے۔ کوئی تو بیوقوف ہے۔ مگر کون ہے؟ براہ کرم ہمیں بتائیں۔”
صحافی عامر متین نے مزید صفائی پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ "اب یہ مت سمجھ لینا کہ میں آپ طنز کیا ہے۔ کیونکہ طنز کو کچھ بنیادی اسناد کی ضرورت ہوتی ہے۔ میری ہمدردی ہمارے دو قابل ساتھیوں کے لیے ہیں۔ وہ آپ کے دشمنوں کے علاوہ کچھ بھی ہو سکتی ہیں اور اس کے لیے آپ کو انہیں قریب رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی الفاظی کرنے کی ضرورت نہیں۔”
تاہم اس سارے قضیے کے دوران صحافی حنا پرویز بٹ کے کیمپ میں مکمل خاموشی چھائی ہے۔