ایف آئی اے سائبر کرائم خودکش بمبار کے ٹوئٹر فالوورز سے نالاں

ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے کہا کہ خاتون نے دہشتگردی کی کارروائی کی، بےگناہ افراد کو قتل کیا، اسے ہیرو نہ بنائیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے ٹویٹ کرتے ہوئے دو روز قبل جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرکے چینیوں کی جان لینے والی خاتون شری بلوچ کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایف آئی اے کے اعلیٰ افسر نے کہا کہ یہ بہت خطرناک بات ہے کہ ٹوئٹر پر تیزی سے شری بلوچ کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شری بلوچ کے ٹوئٹر فالوورز صرف 384 تھے اور اس کے دھماکے کے بعد ان کی تعداد میں ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وقت تک خودکش بمبار شری بلوچ کے ٹوئٹر فالوورز 5 ہزار 221 ہوچکے ہیں۔

عمران ریاض نے کہا کہ آپ لوگوں کو پتا نہیں کیا ہو گیا ہے، اس عورت نے انسانی جانیں لی ہیں۔

انہوں نے شری بلوچ کو فالو کرنے والے تمام افراد کو یہ پیغام بھی دیا کہ شری بلوچ کے اکاؤنٹ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ شری بلوچ کو ذاتی طور پر تو کبھی بھی کسی ادارے کی جانب سے شکایت کا سامنا نہیں ہوا۔

البتہ بلوچ قوم پرستی کی آڑ میں انہوں نے معصوم اور نہتے چینی باشندوں کو قتل کیا۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شری بلوچ نے ایک دہشتگردانہ حملہ کیا تھا جس میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

اس خاتون کو ٹوئٹر پر فالو کرنا یا اسے ایک علم دوست شخصیت کہنا یا کسی بھی طرح سے ہیرو بنا کر پیش کرنا بہت ناجائز بات ہے۔

متعلقہ تحاریر