مون سون سے نمٹنے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے سینئر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے برساتی نالوں کی صفائی کا کام بارشوں سے قبل مکمل کرلیا جائے۔

کراچی: متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام بلدیاتی ادارے ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت اور رابطہ سے کام کریں گے کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے اور ریلیف کے کاموں کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنرز متعلقہ بلدیاتی ترقیاتی اور متعلقہ اداروں کی مدد کریں گے ۔

اس بات کا فیصلہ بدھ کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ جائیزہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔2 جواد مظفر ، تمام ڈپٹی کمشنرز ، ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے مسائل اور بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے شہری مسائل کے بارے میں کمشنرز کو تفصیل سے بتایا ۔ کمشنرز نے کہا برساتی نالوں کی صفائی کے لئے ترجیحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بلدیہ عظمی کو ہدایت دی کہ وہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام مون سون بارشوں سے قبل مکمل کرے ۔

بلدیہ عظمی کراچی نے اجلاس کو بتایا کہ برساتی نالوں کی صفائی کے کام کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور کام ایوارڈ کر دیا گیا ہے امید ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام اگلے ہفتہ شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے گزشتہ برسوں میں جو مسائل درپیش تھے وہ اب امید ہے پیدا نہیں ہوں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بارشوں سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنرز نے کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی کی موجودہ صورتحال سے کمشنر اقبال میمن کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز، تمام بلدیاتی ادارے بلدیہ عظمی کراچی اور ڈی ایم سیز بارشوں سے نمٹنے اور شہریوں کو بارشوں کے نقصانات سے بچانے کے لئے ہنگامی منصوبے بنائیں گے ۔ ہنگامی منصوبوں میں نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں پر چوکنگ پوائنٹس کی واضح نشاندہی کی جائے گی۔برساتی نالوں پر صفائی کی صورتحال اور ہنگامی تقاضے پورے کرنے کی تجاویز شامل کی جائیں گی ۔ مطلوبہ مشینری کی دستیابی اور ضروریات اور عملہ کی تعیناتی کی تفصیلات اور دیگر ضروریات اور ان کے لئے کئے جانے والے انتظامات کی تفصیل بھی ہنگامی منصوبوں میں شامل کی جائیں گی ۔

بلدیہ عظمی کراچی اور ضلعی بلدیات اور دیگر بلدیاتی اداروں نے کمشنر کو تبایا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ مشینری کی دستیابی ، خصوصا ڈی واٹرنگ پمپس کی ضررویات پوری کرنے کے لئے پروویننشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کے ساتھ انتظامات کئے جا رہے ہیں جو عملہ کام کرے گا ان کی تربیتی پروگرام مرتب کر لئے گئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمی ،ضلعی بلدیات کنٹونمنٹ بورڈ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، کے الیکٹرک ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بور ڈ سمیت تمام ادارے پرویشنیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاٹی کے تعاون سے مشترکہ مشق کریں گے تمام اضلاع میں یہ مشقیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز کی نگرانی میں کی جائیں گی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارشوں سے قبل ایک خصوصی جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں تیاریوں کاجائز لیا جائے گا اجلاس مین تمام ادارے اپنے ہنگامی منصوبے پیش کریں گے کمشنر نے کہا کہ ۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے انتظامات کے لئے مربوط اقدامات کئے جائیں َ ۔

اجلاس میں مطلوبہ گاڑیوں اور ڈی واٹرنگ پمپس،سمیت تمام مطلوبہ مشنریز کی دستیبابی اور ان کے استعمال کو یقنی بنانے کے اقدامات پر غورکیا گیا ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقو ں میں نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی اور ان مقامات پر پانی کی نکاسی کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جہاں عموما پانی جمع ہونے کی شکایت پیدا ہو تی ہے ۔

فیصلہ کیا گیا کہ ان مقامات پر نکاسی کے لئے جامع اور مربوط اقدامات کئے جائیں گے اس کے لئے خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں گی ۔

متعلقہ تحاریر