سربراہ پاک بحریہ کی آسٹریلیا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
ایڈمرل امجد نیازی نے انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس میں شرکت کی، 40 سے زائد بحری افواج کے سربراہان اور 700 دفاعی صنعتی کمپنیاں شریک تھیں۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران نیول چیف نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقد انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی۔
انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس کا مرکزی خیال "اکیسویں صدی میں انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین کے مشترکہ مقاصد” تھا۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد میری ٹائم سیکٹر میں سمندری ماحولیاتی نظام اور بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے باہمی اشتراک اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
انڈو پیسفک کانفرنس میں 40 سے زائد بین الاقوامی بحری افواج کے وفود اور 700 کے قریب دفاعی صنعتی کمپنیوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران نیول چیف نے آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کویت اور اسپین کی بحریہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔









