یونیورسٹی روڈ پر 200 روپے میں چائینیز کھانے فروخت کرنے والی باہمت خاتون
ثناء تنویر نامی خاتون کراچی کے مصروف ترین روڈ پر اپنے شوہر اور دس سالہ بیٹے کے ہمراہ چائینیز ، سنگاپورین ، میکسیکن اور ترکی کے کھانے پیش کررہی ہیں۔
انسان عزم کرلے تو کیا ہو نہیں سکتا ، ایسی ہی عزم سے بھرپور کراچی کی خاتون ہیں جنہوں نے چائینیز فاسٹ فوڈ کی شاپ کھول کر سب کو حیران کردیا ہے۔
یونیورسٹی روڈ پر ثناء تنویر نامی خاتون نے اپنے شوہر اور 10 سالہ بیٹے کے ساتھ ملکر کر چائینیز فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کھولا ہے۔
ثناء تنویر خاتون کے ریسٹورنٹ پر چائینیز ڈشز کے ساتھ سنگاپوری چاول اور میکسیکن کھانے بھی دستیاب ہیں۔ یہاں پر تمام معیاری کھانے انتہائی کم قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں۔ چائینیز ڈشز سے لے کر سنگاپوری چاول اور میکسیکن کھانے صرف 200 روپے میں دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ کے شہری بدترین گرمی میں پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا
مون سون سے نمٹنے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں، کمشنر کراچی
ثناء تنویر نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میرا تعلق ایک میمن فیملی سے ہے، اور میرے ریسٹورنٹ کے کھانے کھانے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں ، رش کی وجہ سے ہم نے ٹوکن سسٹم شروع کررکھا ہے تاکہ گاہوں کے درمیان کسی قسم کی چپکلش نہ ہو۔
ثناء خاتون کا کہنا ہے ہمارے ریسٹورنٹ پر چائینیز ، سنگاپورین ، میکسیکن اور ترکی کے بھی کھانے دستیاب ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ رات 9 بجے اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ کام شروع کرتی ہیں تو پھر یہ سلسلہ رات دیر تک جاری رہتا ہے۔
نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صاحب کا کہنا تھا کہ میں صفورا سے کھانا لینے آیا ہوں ، مجھے میری مسز نے بتایا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر خاتون ہیں جو چائینز کھانے فروخت کرتی ہیں ۔ ان کا کہناتھا رش دیکھ کر لگتا ہے کہ کھانا واقعی ہی اچھا ہوگا۔
نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون خانہ کا کہنا تھا ہم یونیورسٹی روڈ کے ہی رہنے والے ہیں مگر مذکورہ ریسٹورنٹ کا پتا ہمیں فیس بک سے ملا تھا تو سوچا کیوں نا ٹرائی کیا جائے۔
چائینیز ریسٹورنٹ کے گاہوں کا کہنا ہے کہ ایک خاتون جب میدان میں نکلتی ہے تو اس سے دوسری عورتوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے کہ اگر انسان ہمت کرے تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا ہے ، بس عزم اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔