سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی ، کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کا اہم کارندہ گرفتار
حکام کا کہنا ہے گرفتار مبینہ دہشت گرد نے خودکش جیکٹ بنانے اور آئی ڈی بنانے سمیت جدید اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کررکھی ہے۔
سی ٹی ڈی پولیس سکھر نے کندھرا لنک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا، مبینہ دہشتگرد کے قبضے سے 4 عدد لوکل ہینڈ میڈ بم ، ڈیٹو نیٹر اور تار برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روہڑی کے قریب سی ٹی ڈی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم داعش کے اہم دہشتگرد عابد گرگیج کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ،کلفٹن تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج
کمالیہ میں ٹرانسفارمرز کی چوری کا سلسلہ جاری، پولیس خاموش تماشائی بن گئ
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے 4 عدد لوکل ہینڈ میڈ بم ، ڈیٹو نیٹر اور تار برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی سکھرکے مطابق گرفتار ملزم علاقے میں کسی بھی خطرناک واردات کرنے کی تاک میں تھا ، گرفتار دہشتگرد چار ماہ قبل اوباڑو میں مارے جانے والے دہشتگردوں عبدالحمید اور امام الدین پتافی کا قریبی ساتھی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد علاقے میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر چندہ جمع کرتا تھا اور اسکے کچے کے بدنام ڈاکو اسنر شر کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں۔
حکام کا کہنا ہے دہشتگرد نے اوباڑو دھماکے کے دن پولیس کی ریکی کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی، دھماکے کے دن موبائل سگنل ڈراپ ہونے کی وجہ سے وہ ساتھیوں کو پولیس چیکنگ کی بروقت اطلاع نہیں دے سکا تھا۔
سی ٹی ڈی سکھر حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے خودکش جیکٹ بنانے ، آئی ڈی لگانے اور بنانے سمیت اینٹی ایئر کرافٹ گن و دیگر جدید اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کررکھی ہے۔