پی ٹی آئی کا اسکروٹنی کے دوران نامزد امیدروں کے کاغذات مسترد کرنے کا الزام
جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پی پی نے دھاندلی کا منصوبہ تیار کررکھا ہے۔
سکھر: 26 جون کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرنگ افسران کی جانب سے اسکروٹنی کا عمل جاری ہے ، اسکرونٹی کے عمل کے دوران متعدد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مختلف سیاسی سماجی،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ریٹرنگ افسران پر جانبداری کا الزام عائد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایس ایس پی ، دعا زہرا کو بازیاب کرانے کی بجائے ہیومن ٹریفیکنگ کانفرنس پہنچ گئے
این ای ڈی یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس کا انعقاد
سکھر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس پی ٹی آئی کے رہنما ایڈوکیٹ ظہیر بابر ،عزیز ابڑو ،ایڈوکیٹ لاشاری و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دورن بتایا کہ ریٹرنگ افسران حکومتی جماعت کی ایماء پر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار رکھے ہوئے ہیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا معمولی غلطیوں کو ایشو بناکر ہمارے امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا حکومتی جماعت نے ڈی آر اوز کو ہدایت دی ہے کہ سابق میئر،ڈپٹی میئر ،زیرک شاہ کے مخالفین کو تنگ کیا جائے۔ اسکرونٹی کے عمل کے دوران حکومتی جماعت کے امیدواروں کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے اور اپوزیشن کے امیدواروں کو گرمی میں کئی گھنٹے باہر کھڑا کرکے توہین کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی اپنی ہار دیکھ کر گھبرا گئی ہے، ہمارے امیدواروں اور ان کے تجویز کنندہ کو ہراساں کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن پی پی کی بی ٹیم نا بنے، ورنہ عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔
پریس کانفرنس کنندہ نے کہا کے ہم الیکشن کمیشن حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لیکر اپوزیشن جماعتوں کو انصاف فراہم کریں، کیونکہ ہم پرامن الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے ساتھ لوکل سطح پر اتحاد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پری پول دھاندلی کا افتتاح ہوچکا ہے،الیکشن کمیشن کو نوٹس لینے کی ضرورت ہے،ہمارے لوگوں کو ہراساں کرنے کے شواہد موجود ہیں،اب 2022 کی پی ٹی آئی سے آپ کا مقابلہ ہے،الیکشن کے آغاز سے من پسند آر اوز تعینات کرکے دھاندلی شروع کردی ہے،ہمارے امیدواروں کو تجویز کنندہ کو غائب کیا جارہا ہے،اسکرونٹی کے عمل کو درست طریقے سے نہیں چلایا جارہا،الیکشن کمیشن،پولیس ان معاملات کو دیکھے ورنہ اشتعال انگیزی بڑھے گی۔