سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیریرازم ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سکھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہششتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے فراری) گروپ کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیریرازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گی تھی ، خفیہ اطلاع کے مطابق دہشتگرد دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صدر دھماکہ ، سی ٹی ڈی دہشتگرد اللہ ڈنو کی آڈیو کال سامنے لے آئی

اینٹی کرپشن پولیس کی کارروائی، مفرور فوڈ انسپیکٹر گرفتار

حکام کا کہنا ہے گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے فراری گروپ سے ہے ۔ گرفتار دہشتگردوں میں رحموں عرف رحمت مری ، اس کا بیٹا راشد علی اور ساتھی شھر علی عرف صدیق مری شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد سمیت اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد بارودی مواد اور اسلحہ بلوچستان سے لاکر اندرون سندھ میں فروخت کرنے اور ملک دشمن دوسری کالعدم تنظیموں کو مہیا کرنے کے کام میں ملوث رہے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیریرازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 11لوکل ہینڈ میڈ بم ،50 ڈیٹو نیٹر اور 15 فٹ سیفٹی فیوز وائر شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد شھر علی 2005 میں پاک آرمی کے کانوائے پر حملہ کرنے میں ملوث بھی رہا ہے۔ دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تفتیش کے دوران دہشتگردوں سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی جس سے ان کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ تحاریر