لاہور کے علاقے شادباغ سے 17 سالہ طالبہ کا اغواء، وزیراعلیٰ کا واقعے کا نوٹس
لاہور پولیس 24 گھنٹے گزرنے کے بعد طالبہ کو بازیاب کرانے میں مکمل ناکام ہے ، لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا گیا تھا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ شادباغ سے دن دہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ اغواء کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ کا واقعہ کا نوٹس لیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج بھی کر لیا گیا۔ 24 گھنٹے کے بعد بھی طالبہ بازیاب نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ عشاء ذوالفقار اپنے بھائی کے ساتھ دسویں کلاس کا امتحان دینے جا رہی تھی کہ راستے میں چار مسلح اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد: مقامی عدالت نے پورنوگرافی کے مجرم کو 29 برس قید کی سزا سنادی
ماڑی پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، صدر دھماکے میں ملوث دو مبینہ دہشتگرد ہلاک
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیوز 360 کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار مسلح اغوا کاروں نے موٹر سائیکل پر سوار لڑکی کو اسلحے کے زور پر روکا اور لڑکی کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔
سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھائی نے مذمت کی مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لے پسٹل بھی تانہ۔
دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا شاد باغ کے علاقے سے طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور طالبہ کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔
حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ طالبہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ سائنٹفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔