میاں نواز شریف نے حکومت اور اتحادیوں کو فری ہینڈ دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے تخریب کاروں کا قلع قمع کیئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل کو نہیں پاسکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادیوں نے اعلان کردیا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے حکومت اور اتحادیوں کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے حکومت اور اتحادیوں کے فیصلے کے تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
ٹرمپ سے اچھے تعلقات تھے، بائیڈن نے سردمہری دکھائی، عمران خان
دھرنے کی اجازت مل گئی، فواد چوہدری کا بڑا اعلان
میاں نواز شریف نے مزید لکھا ہے کہ "ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔”
عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 23, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومت کے اتحادیوں کی اہم بیٹھک ہوئی ، اجلاس میں میاں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ، اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی سابق وزیراعظم نواز شریف نے توثیق کردی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے کی صورت میں بڑے فیصلے کیئے جائیں ، ہمیں سابقہ حکومت کے گناہوں کا خمیازہ بھگتنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لانگ مارچ کے حوالے سے کیئے جانے والے فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ ہر فیصلے میں کوچیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو ساتھ رکھا جائے۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، لانگ مارچ کا شور حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کر متاثر کرنے کے لیے مچایا جارہا ہے۔