ٹوئٹر پر 7 ٹاپ ٹرینڈز مذہب کی بنیاد پر

ان ٹرینڈز کا آغاز اس وقت ہوا جب ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ گوگل پر خلیفہ سرچ کرنے پر جس شخص کی پروفائل آرہی ہے اس کا تعلق احمدی برادری سے ہے۔

آج ٹوئٹر کے 7 ٹاپ ٹرینڈز مذہب سے متعلق ہیں۔ جس میں پاکستان کی اقلیت احمدیوں کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔ احمدیوں کو کافر کہا جارہا ہے۔

ان ٹرینڈز کا آغاز تب ہوا جب کسی صارف نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گوگل پر خلیفہ اسلام سرچ کرنے کی صورت میں جس فرد کا نام آ رہا ہے اس کا تعلق احمدیوں سے ہے۔ جس کے باعث مذہب اسلام سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسے گوگل پر رپورٹ کیا تھا۔

پاکستانی آئین کے مطابق احمدی مسلمان نہیں ہیں۔ وہ آئین کے مطابق غیرمسلم ہیں۔ انہیں اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہنے، مینار اور گنبد تعمیر کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ احمدی برادری کو آذان دینے اور اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے کی پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

استعفے اب تک صرف ن لیگ جمع کرا رہی ہے

واضح رہے کہ خلیفہ کا تصور آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے بعد شروع ہوا۔ خلفائے راشیدین کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ بعدازاں عثمانی خلافت کا آغاز ہوا۔ شدت پسند تنظیم آئی ایس کے سربراہ نے بھی خلافت کا دعویٰ کیا گیا لیکن دنیا نے اسے مسترد کیا اور امریکا نے انہیں عالمی دہشتگرد قرار دیا۔ دور حاضرہ میں اگر کوئی خلافت کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے خلافت کے تمام پہلوؤں پر پورا اترنا لازم ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر