آسٹریلیا کی انڈین کرکٹ پر سرجیکل اسٹرائیک
ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انڈیا کا اسکور صرف 36/9 رہا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ میں انڈیا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کا کم ترین اسکور کیا ہے۔
ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انڈیا کا اسکور صرف 36/9 رہا ہے۔
آسٹریلیا کی اس سرجیکل اسٹرائیک میں اُس کے بالر جوش ہیزل ووڈ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جوش ہیزل ووڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے 5 اوورز میں سے 3 میڈن کیے۔ جبکہ بقیہ 2 اوور میں 8 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Unreal from big Josh Hazlewood! #AUSvIND pic.twitter.com/fJaiLXexup
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 19, 2020
A day to remember for Australia as they bowled India out for their lowest total in Test history 😯
Have you seen a more clinical bowling performance?#AUSvIND pic.twitter.com/FOmSNKfYbm
— ICC (@ICC) December 19, 2020
میچ کے دوسرے روز انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے میچ میں انڈیا اسکور بورڈ پر برتری پر تھا۔ تاہم تیسرے روز کے نتائج شائقین کرکٹ کے لیے غیر متوقع تھے۔
سب سے پہلے پیٹ کمنس نے جسپریت بمرہ کو کیچ آؤٹ کیا۔ محمد شامی ایک رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ انڈیا نے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے 90 رنز کا ہدف دیا۔
سب سے طویل فارمیٹ میں انڈیا کا سابقہ کم ترین اسکور 42 تھا۔ جو انہوں نے 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں اسکور کیا تھا ۔
No batsman reaching double digits in a Test innings:
South Africa (2nd inns) vs England, Birmingham 1924
India (2nd inns) vs Australia, Adelaide 2020#AUSvIND— Sampath Bandarupalli (@SampathStats) December 19, 2020
آسٹریلوی ٹیم نے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔ انڈین ٹیم کے خلاف ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ90رنز بنائے۔
یہ بھئ پڑھیے
محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ
آسٹریلوی فاسٹ بالرز کی عمدہ بولنگ اور انڈین بلے بازوں کی ناقص کارکردگی نے انڈین شائقین کرکٹ کو بہت مایوس کیا۔شائقین جاری میچ کےدوران ہی اسٹیڈیم چھوڑ کے چلے گئے۔