نیوز 360 کی نیوز پر نور محمد کی معذور بیٹیوں کا علاج ہوگا

کراچی پریس کلب کے سامنے ہفتوں سے بیٹھے ہوئے بزرگ رہواسی نور محمد اپنی معذور بیٹیوں کے علاج کے لیے سراپا احتجاج تھے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے بزرگ رہواسی نور محمد کو نیوز 360 کی خبر کے بعد اپنی معذور بیٹیوں کے علاج کی نوید مل گئی ہے۔

کراچی پریس کلب کے سامنے ہفتوں سے بیٹھے ہوئے بزرگ رہواسی نور محمد اپنی معذور بیٹیوں کے علاج کے لیے سراپا احتجاج تھے۔

نیوز 360 کی خبر پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی افراد سندھ قاسم نوید نے نوٹس لے لیا ہے۔ قاسم نوید پریس کلب کے سامنے احتجاج پر بیٹھے متاثرہ خاندان کے پاس پہنچے اور معذور بچیوں کے علاج کی یقین دہانی کرائی اور وظیفہ دینے کا وعدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بزرگ والد کا اپنی معذور بیٹیوں کے ساتھ کراچی پریس کلب پر احتجاج

احتجاج کرنے والے خصوصی افراد کے سرپرست رہواسی نور محمد نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ان خصوصی افراد کے لئے مالی معاونت کے لئے بھی کوشش کریں گے۔ اُن کے مطابق ’خصوصی افراد کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوتا ہے۔‘

کوٹری کے رہواسی نور محمد نامی بزرگ نے اپنی معذور بیٹیوں کے ساتھ کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نیوز 360 سے گفتگو کی تھی کہ ’میں 5 دن سے کراچی پریس کلب کے سامنے انتہائی مجبوری میں معذور بچیوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کر رہا ہوں۔ ہماری فاقہ کشی ختم کرنے کے لیے کوئی ہماری مدد کرے۔ کوٹری کے منتخب نمائندوں کے سامنے سوال کیا اور احتجاج کیا لیکن وہاں ہماری مدد نہیں کی گئی۔‘

بچیوں کے والد رہواسی نور محمد نے نیوز 360 کو بتایا تھا کہ ’میری بیٹیاں معذور ہیں جن کے علاج کے لیے پیسے نہیں۔ میں 40 سال سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے رہا ہوں لیکن ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔‘ نیوز 360 نے 19 مارچ کو یہ خبر شائع  کی تھی۔

متعلقہ تحاریر