جی 20 ممالک کی محفوظ بین الاقوامی سفر کے اقدامات کی حمایت

جی 20 ممالک کے وزراء نے محفوظ بین الاقوامی نقل و حرکت کے پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاکہ عالمی سیاحت کے شعبے کو دوبارہ سے شروع کیا جا سکے جو کووڈ 19 کے باعث ختم ہو گیا تھا۔

جی 20 ممالک کے وزراء اس بات پر متفق ہوئے کہ عالمی سیاحت کی صنعت کا معمول پر آنا عالمی معیشت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

اٹلی کے وزیر سیاحت مسیمو گراوگالیا نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ وزراء کے ایک روزہ آن لائن اجلاس کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے کہ محفوظ نقل و حرکت کے پروگرام کو قومی اور علاقائی اقدامات سے منسلک کیا جائے گا۔

یورپی یونیئن نے ڈجیٹل گرین سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کا حامل شخص پوری طرح ویکسینیٹڈ ہے۔ اس میں کرونا وائرس کے لڑ کر اس نے قوت مدافعت بحال کر لی ہے۔

اتالوی وزیر کا کہنا ہے کہ گرین سرٹیفکیٹ جون کے وسط تک متعارف کرادیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے سکریٹری جنرل زراب پولولیکاشولی نے سفر کے دوران عالمی معیار کو مدنظر رکھنے پر زور دیا ہے۔

ورلڈ ٹریول این ٹیورازم کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر سیاحوں کی آمد میں 2020 کے دوران کرونا کی وبا کے سبب 73 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زیادہ افراد کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں جو اس شعبے سے وابستہ تھے۔

نیوز 360 نے اس موضوع پر ایک ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

یونان کے کیفے، ریستوران اور بارز دوبارہ کھل گئے

متعلقہ تحاریر