میں نے پہلی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز کیا ہے، احمد شاہ

آرٹس کونسل کراچی  کے صدر احمد شاہ نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر نیشنل فلم ایوارڈ اور ڈرامہ ایوارڈ دینے جارہے ہیں۔ ہم نے اس ایوارڈ میں میوزک کو بھی شامل کیا ہے۔

نیوز 360 کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد شاہ نے کہا کہ بہترین فلم اور ڈرامے کا انتخاب کرنے کے لیے پینل میں آزاد لوگوں کو شامل کیا جائے گا جس میں کسی بھی قسم کا تعصب نہیں ہوگا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ احمد شاہ 14 سال سے آرٹس کونسل کراچی کے صدر ہیں۔ احمد شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز کیا ہے جبکہ انٹرنیشنل ایسٹرن میوزک فیسٹیول، یوتھ فیسٹیول اور تھیٹر فیسٹیول کی شروعات بھی انہوں نے ہی کی تھی۔

نیوز 360 کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد شاہ نے مزید کیا بتایا؟ ویڈیو دیکھیے۔

یہ بھی پڑھیے

پڑھائی اور کھیلوں کے درمیان توازن رکھنا مشکل کام ہے، ماہین علیم

متعلقہ تحاریر