آصف علی کو وزیراعظم بناؤ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری

قومی کرکٹر کی شاندار بیٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان کی 1992 کے ورلڈکپ کی جیت سے جوڑتے ہوئے انہیں اگلا وزیراعظم آصف علی کہنا شروع کردیا ہے۔

افغانستان کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آصف علی کے لیے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 12ویں میچ میں پاکستان کو افغانستان کے خلاف جیت کے لیے آخری دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر آصف علی نے اپنی پہلی انعام کی رقم کہاں خرچ کی؟

نیو میچ فنشر پاکستان کی نئی پہچان آصف علی ، تجھے نہیں بھولوں گا

پاکستانی بلے باز آصف علی نے افغان باؤلر کریم جنت کے اوور کی پہلی ، تیسری ، پانچویں اور چھٹی بال پر چار چھکے لگا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

آصف علی کی شاندار بیٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان کی 1992 کے ورلڈکپ کی جیت سے جوڑتے ہوئے انہیں اگلا وزیراعظم کہنا شروع کردیا ہے۔

جہاں سینکٹروں افراد نے آصف علی کو وزیراعظم بنانے کا مذاق کیا وہیں بی بی سی اردو نے اسی عنوان سے ایک تحریر شائع کردی۔

صحافی مرتضیٰ سولنگی اس موقع پر سنجیدہ ہوگئے۔ انہوں نے قدرے سنجیدہ الفاظ میں بی بی سی اردو کی شائع کردہ تحریر شیئر کی اور لکھا کہ ہاں اس کو وزیراعظم بناؤ تاکہ ملک کا مزید ستیاناس ہوجائے۔

مرتضیٰ سولنگی سمیت جتنے افراد قومی کرکٹر آصف علی سے متعلق ہونے والے وزیراعظم کے مذاق کو سنجیدہ لے رہے ہیں اور غصہ کر رہے ہیں انہیں صرف ایک ہی بات کہی جا سکتی ہے، "just chill”۔

متعلقہ تحاریر